محمدعلی شبیر کی مسلسل جدوجہد، کاماریڈی کی ترقی کیلئے کروڑوں کے فنڈس منظور،

محمدعلی شبیر کی مسلسل جدوجہد، کاماریڈی کی ترقی کیلئے کروڑوں کے فنڈس منظور،
کاماریڈی، 5 اگست (سیدکوثرعلی): کاماریڈی اسمبلی حلقہ کی جامع ترقی کے مقصد سے حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں کے وزراء سے مسلسل رابطہ اور تال میل کے نتیجہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈس منظور کئے گئے ہیں۔پنچایت راج محکمہ کے تحت کاماریڈی حلقہ کے مختلف مواضعات کی ترقی کیلئے 75.19 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں
۔ ان فنڈس سے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی ترقی کے کام HUM ایجنسی کے ذریعہ انجام دیئے جائیں گے۔اس موقع پر حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی قیادت میں کاماریڈی حلقہ کے کانگریس قائدین نے پنچایت راج کی وزیر سیتکا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور کاماریڈی کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈس منظور کرنے پر اظہار تشکر کیا۔اسی طرح حلقہ میں سڑکوں کی ترقی کیلئے 30 کروڑ روپے منظور کرنے پر روڈس اینڈ بلڈنگس کے وزیر کومات ریڈی وینکٹ ریڈی سے بھی محمد علی شبیر نے فون پر خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا۔
ان فنڈس سے حلقہ کی اہم سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں تیزی آئے گی۔محمد علی شبیر نے کہا کہ کاماریڈی کی ترقی کیلئے مزید فنڈس حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جلد ہی FDA کے تحت 25 کروڑ، مزید 20 کروڑ اور CRR فنڈس کے تحت 32 کروڑ روپے بھی منظور ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کاماریڈی کو تمام شعبوں میں ترقی یافتہ بنانے کا عزم ہے۔ دیہی بنیادی سہولتوں، سڑکوں، پینے کے پانی اور عوامی ضروریات کی تکمیل کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔
کانگریس قائدین، کارکنوں اور عوام نے کاماریڈی کی ترقی کیلئے محمد علی شبیر کی شب و روز محنت اور مختلف محکموں کے وزراء سے تال میل کے ذریعہ بڑے پیمانے پر فنڈس منظور کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ شبیر نے کہا کہ آئندہ بھی مزید ترقیاتی پروگرام شروع کرتے ہوئے کاماریڈی کو ایک مثالی اسمبلی حلقہ بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی



