سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر زبردست اضافہ

حیدرآباد: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں مسلسل تیسرے روز بھی دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں۔
گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد جبکہ چاندی کی قیمت میں تقریباً 11 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔کموڈیٹی مارکیٹ میں اکتوبر ڈیلیوری والے گولڈ فیوچر میں 10 گرام سونے کی قیمت 757 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ستمبر ڈیلیوری والے سلور فیوچر میں ایک کلو چاندی کی قیمت 228 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 27 ہزار روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4,257 امریکی ڈالر جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 61.83 امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 95.23 روپے رہی۔ان عالمی رجحانات کے اثرات کے باعث جمعرات کی دوپہر حیدرآباد کی بلین مارکیٹ میں ٹیکس سمیت 10 گرام خالص سونے کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار روپے تک پہنچ گئی
جبکہ حالیہ عرصے میں یہ قیمت طویل مدت تک تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار روپے کے آس پاس برقرار تھی۔ اسی طرح ایک کلو چاندی کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے۔



