جرائم و حادثات
بیدر یشونت پور ایکسپریس میں دھواں اٹھنے سےمسافرین میں خوف۔ تلنگانہ کے ظہیر آباد اسٹیشن پر واقعہ

سنگاریڈی: بیدر۔یشونت پور ایکسپریس ٹرین میں دھواں اٹھنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بیدر سے یشونت پور جانے والی ٹرین جب تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی ظہیرآباد اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی تو ریلوے حکام نے انجن سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔
موقع پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ بعد ازاں ریلوے عملے نے عارضی مرمت کرکے ٹرین کو روانہ کردیا۔ اس واقعے کے باعث ٹرین اسٹیشن سے تقریباً آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔



