جرائم و حادثات

بیوی نے رچی شوہر کے قتل کی سازش۔ کہا ایسے مارو کہ حادثہ لگے، واٹس ایپ چیاٹ نے کھول دی پول

File photo

حیدرآباد: ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچی تاہم شوہر کی جانب سے بیوی کے واٹس ایپ اور انسٹاگرام چیاٹ چیک کرنے پر یہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد سے سامنے آیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ضلع محبوب آباد کے ڈورنکل منڈل کے گاؤں چِلکوڈو کے رہنے والے گادے راجیشور راؤ کی شادی سال 2016 میں ضلع سوریا پیٹ کے موتھے منڈل کے گاؤں راگھواپورم کی ایک خاتون سے ہوئی ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

 

شادی کے بعد راجیشور راؤ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ضلع کھمم کے ایدولاپورم منتقل ہو گیا جہاں وہ ایک خانگی اسپتال میں ملازمت کرتا ہے۔27 جولائی کی دوپہر راجیشور راؤ کھانا کھانے کے لیے گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو ایک دوسرے شخص کے ساتھ غیر معمولی قربت میں دیکھا جس کے بعد اسے بیوی کے کردار پر شک ہوا۔

 

اگلے روز 28 جولائی کو اس نے چِلکوڈو گاؤں میں بڑوں کی موجودگی میں پنچایت بلانے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں وہ اپنے بڑے بھائی کو پنچایت میں لانے کے لیے قریبی گاؤں جا رہا تھا کہ بیوی سے تعلق رکھنے والا شخص اس کا تعاقب کرنے لگا۔

 

راجیشور راؤ کو شک ہوا تو اس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بعد ازاں گھر واپس آ کر راجیشور راؤ نے اپنی بیوی کا موبائل فون چیک کیا۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر موجود چیاٹنگ پیغامات پڑھ کر وہ حیران رہ گیا۔

 

اسے انکشاف ہوا کہ اس کی بیوی اپنے عاشق سائدولو پر شوہر کو قتل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی۔ خاتون نے مبینہ طور پر ہدایت دی تھی کہ شوہر کو گھر میں قتل نہ کیا جائے بلکہ باہر کسی حادثے کی صورت میں اس کی جان لے لی جائے

 

تاکہ شبہ نہ ہو۔انکشاف کے بعد راجیشور راؤ نے پولیس سے رجوع کیا اور یکم اگست کو اپنی بیوی اور اس کے عاشق کے خلاف ڈورنکل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

پولیس نے زیرو ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ مزید کارروائی کے لیے کھمم رورل پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button