جرائم و حادثات

حیدرآباد: موسی ندی سے نعش دستیاب

حیدرآباد: حیدرآباد کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پرتاپ سنگارم پل کے قریب موسی ندی سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

 

جمعہ کی صبح مقامی افراد نے نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ متوفی کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ اس نے نیلے رنگ کی جینز پینٹ اور بھورے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔

 

پولیس کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکشی کی یا پھر موسی ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ کر یہاں پہنچا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button