نیشنل

نوجون نسل یعنی جین زی سے قریب ہونے مودی حکومت کا نیا قدم

نئی دہلی: نوجوان نسل (جین زی) سے بہتر رابطہ قائم کرنے کے لیے بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر وزارت نے جمعرات کو اپنا سرکاری اکاؤنٹ شروع کر دیا۔

 

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزراء کو ہدایت دی تھی کہ وہ ریلز اور دیگر انٹرایکٹو مواد کے ذریعے نوجوانوں سے مؤثر انداز میں جڑیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج کی نوجوان نسل زیادہ تر انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ استعمال کرتی ہے

 

اس لیے ان سے رابطہ برقرار رکھنے کے لیے وزراء کو بھی ان پلیٹ فارمز پر فعال ہونا چاہیے۔ اسی ہدایت کے تحت وزارتِ خارجہ نے اسنیپ چیٹ پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے

 

بتایا کہ اب تک نوجوان انہیں انسٹاگرام اور لنکڈ اِن پر فالو کرتے تھے لیکن اب وہ اسنیپ چیٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔ ان کے مطابق اس پلیٹ فارم پر حکومت سے متعلق خصوصی معلومات تازہ ترین اپ ڈیٹس اور دلچسپ مواد پیش کیا جائے گا۔

 

حال ہی میں پیپر لیک کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران نوجوانوں نے میمز اور ریلز کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نوجوانوں سے براہِ راست رابطہ بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے مختلف ویڈیوز شیئر کیں۔

 

پیپر لیک معاملے پر انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے جین زی سے مخاطب ہوتے ہوئے اب تک پانچ ویڈیوز جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button