جرائم و حادثات
حیدرآباد میں دھماکہ ۔ 4 افراد زخمی

حیدرآباد: میاں پور میں واقع ایک مال کے قریب دھماکہ ہوا۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق مال کے قریب غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر کے پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں ایک کالج کی طالبہ، ایک آئی ٹی ملازمہ بھی شامل ہیں۔
دھماکہ کے فوری بعد پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔ میاں پور پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔




