مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے زیراہتمام سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں مختلف شعبہ حیات کی شخصیات کو اعزاز دیا گیا

حضور پاکؐ کی 1500 جشن میلاد کی اختتامی تقریب میلاد ایوارڈس کا انعقاد
مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے زیراہتمام سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں مختلف شعبہ حیات کی شخصیات کو اعزاز دیا گیا
حیدرآباد 8 اگست (پریس نوٹ) باعث تخلیق کائنات، فخر موجودات، حضور پرنور احمد مجتبیٰ، محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد پاک کے 1500 سال جشن کی اختتامی تقریب میلاد ایوارڈس آج سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں منعقد ہوئی۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کے زیراہتمام یہ ایوارڈس مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو تعلیم، صحت، صحافت، ادب، خطابت، امامت، نیابت، عوامی، سماجی خدمات کے صلہ میں دیئے گئے۔ معزز علماء کرام، مشائخ عظام اور معززین کے ہاتھوں یہ ایوارڈس عطا کئے گئے۔ مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرّین کُلاہ جانشین حضرت سلطان الواعظین ؒ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری
سجادہ نشین بارگاہ حضرت صوفئ اعظم ؒ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین درگاہ حضرت موسیٰ قادری, مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی ابوالعلائی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ جی حالیؒ، جناب عمر احمد شفیق معتمد کل ہند مجلس تعمیر ملت، مولانا آغا شاہ محمد حسن ابوالعلائی سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت شاہ محمد حسنؒ، مولانا سید شاہ رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین، مولانا محمد عبد الشمیم قادری اور مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے معزز ارکان کے ہاتھوں یہ ایوارڈس دیئے گئے۔
مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ صدر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے کہا کہ حضور اکرمؐ میلاد پاک سے عظیم کوئی جشن نہیں ہوسکتا۔ حضور پاک کے نام نامی سے منسوب ایوارڈ کے بڑھ کر کوئی ایوارڈ نہیں ہوسکتا۔ اس پرمسرت موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کے صلہ کے طور پر یہ اقدام کیا گیا۔ مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی کنوینر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے حضور اکرمؐ کے نور مبارک کی تخلیق فرمائی۔
آپؐ کے نور سے ساری کائنات کو پیدا فرمایا۔ حضور پرنورؐ نے جو ارشادات اور تعلیمات عطا فرمائے ان پر عمل کرنا اور اس کو دوسروں تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔ حضورؐ کی آمد کے جشن کے موقع پر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد ہر سال پابندی سے میلاد جلوس کا اہتمام کرتی ہے۔ جس میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں شمع محمدیؐ کے پروانے شرکت کرتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی یہ اہتمام خصوصی ہوگا۔ میلاد ایوارڈ یافتگان میں قابل ذکر مولانا ڈاکٹر سید
رضوان پاشاہ قادری لاابالی، مولانا سید بابا محی الدین نور اللہ قادری رحمت بابا، مولانا حافظ سید ابرار احمد حسینی سہروردی، مولانا سید عبدالمہیمین قادری سجاد پاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس بخاری، مولانا سید شاہ ستار حسینی بندہ نوازی، مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی، مولانا مفتی حافظ وجیہ اللہ سبحانی، مولانا محمد محی الدین قادری نظامی، مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی، جناب صلاح الدین نیر، جناب سردار سلیم، مولانا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، قاضی فاروق عارفی، مولانا حافظ و قاری عبد العلی صدیقی، قاری عبداللہ صوفیانی، قاری ولایت قادری، قاری مقصود الرحمن نقشبندی، جناب یوسف محی الدین ارشد انجینئر، ڈاکٹر نجم ریحان، ڈاکٹر محمد حسیب، ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی، ایڈوکیٹ خواجہ، جناب خواجہ معین الدین اقبال ملتانی، جناب ایوب شاد، جناب ظفر خان سابق کارپوریٹر، جناب محمد نصیر الدین سابق کارپوریٹر، جناب منان اکبر اور دیگر شامل ہیں۔ ابتداء میں قاری انیس احمد کی قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔
قاری شفیع شریف نے نعت شریف پیش کی۔ مولانا ڈاکٹر خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ نے کاروائی چلائی۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ معتمد مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا شیخ فرید الدین زاہد چشتی کریمی نے انتظامات کی نگرانی کی۔ میلاد ایوارڈ تقریب میں مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے ارکان مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری، مولانا سید ندیم اللہ حسینی، مولانا سید لیاقت حسین رضوی مختار پاشاہ، مولانا سید اسلم حسین حافظی، مولانا سید احمد محی الدین قادری نوری شاہ ثانی، مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری، مولانا سید شاہ نظام الدین ہارونی، مولانا سید شاہ حسین پاشا مخدومی، مولانا نظام الدین مقبول، مولانا ڈاکٹر سید عثمان حسینی ذکی پاشاہ، مولانا سید خواجہ معین الدین حسینی سعدی پاشاہ اور دوسرے موجود تھے۔




