جرائم و حادثات

خوفناک سڑک حادثہ، بس اور آئچر ویان تصادم کے بعد پل سے نیچے گر گئی؛ 20 افراد زخمی

پامڑی: آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے پامڑی منڈل میں پوگورورو کے قریب قومی شاہراہ پر آج صبح سویرے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پوگورورو پل پر گزر رہی ایک پرائیویٹ ٹریولس بس کو آئچر ویان  نے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں پل سے نیچے جا گریں۔

 

حادثہ میں بس میں سوار تقریباً 20 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی افراد اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر پامڑی سرکاری ہاسپٹل اور اننت پور کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

حادثہ کے باعث قومی شاہراہ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور بڑی تعداد میں گاڑیاں سڑک پر پھنس گئیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے ساتھ ٹریفک کو بھی معمول پر لانے کے اقدامات کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button