تلنگانہ

سینئر صحافی شیخ احمد علی کی دختر کی شادی میں اہم شخصیات کی شرکت

حیدرآباد، 8 اگست: حیدرآباد کے سینئر صحافی شیخ احمد علی کی دختر سمیہ بیگم کی شادی کی تقریب جمعہ کی شب کنگس پیالیس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی قائدین، بزنس مین، میڈیا اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے نئے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

 

سمیہ بیگم، جو معاشیات میں ایم اے ہیں، کا نکاح سید عطا الرحمٰن حسینی، ایم کام، بی ایڈ کے ساتھ ہوا۔ وہ سید نثار حسینی، مالک سیدس ڈیری کے فرزند ہیں۔

 

نکاح کا خطبہ معروف عالم دین مفتی حافظ سید مصباح الدین نقشبندی نے دیا، جبکہ دعا مفتی سید بہاء الدین نقشبندی نے کرائی۔

 

تقریب میں تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، بی آر ایس ایم ایل سی ڈاکٹر داسو جو شراون، مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین، معروف عالم دین ڈاکٹر مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی، جامعہ نظامیہ کے شیخ الفقہ و ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر، تحریک مسلم شبان کے صدر محمد مشتاق ملک، بی سی فنانس کارپوریشن کے چیئرمین نوتھی سری کانت، سینئر بی آر ایس لیڈر شیخ عبداللہ سہیل، ٹی پی سی سی ترجمان سید نظام الدین، سابق کارپوریٹر محمد مظفر علی خان اور سینئر وکلا مظفر اللہ خان و برکت علی خان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button