جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ” کرائے کی گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ” ۔ چوکس رہنے پولیس کا مشورہ

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر خواتین نوجوان لڑکیوں کو اور نوجوان لڑکوں کو راغب کرنے والے ’’ڈیٹنگ‘‘ اشتہارات کے پیش نظر حیدرآباد سٹی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے۔

 

پولیس کمشنر سجنار نے ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں اسے سائبر مجرموں کا نیا ’’ڈیٹنگ ٹراپ‘‘ قرار دیا۔پولیس کے مطابق انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور فیس بک پر کافی ملاقات، فلم ڈیٹ، شاپنگ اور تقریبات میں ساتھ دینے کے نام پر مختلف پیکیجز کے اشتہارات شیئر کیے جارہے ہیں۔

 

ان میں 499 روپے سے 4,499 روپے تک فیس وصول کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے۔سائبر مجرم خوبصورت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی اصلی یا اے آئی سے تیار کردہ تصاویر استعمال کرکے متاثرین سے رابطہ کرتے ہیں

 

اور اعتماد حاصل کرنے کے بعد بکنگ، سکیورٹی ڈپازٹ یا ایڈوانس کے نام پر رقم وصول کرکے رابطہ منقطع کردیتے ہیں۔ پولیس نے خبردار کیا کہ ذاتی معلومات اور تصاویر حاصل کرکے بعد میں بلیک میل بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

پولیس نے خواتین، نوجوان لڑکوں لڑکیوں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے اشتہارات اور اجنبی افراد سے آن لائن رابطوں کے معاملے میں انتہائی محتاط رہیں۔ سائبر فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button