جنرل نیوز
نارائن پیٹ میں مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر پر یومِ آزادی تقریب، قومی پرچم لہرایا گیا
نارائن پیٹ: 15 اگست (اردو لیکس) یومِ آزادی کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ ضلع کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا
۔ رسمِ پرچم کشائی سابق کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ جناب محمود صاحب اور مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ ٹاؤن کے صدر و رکن بلدیہ الحاج محمد تقی چاند کے ہاتھوں انجام دی گئی
۔ اس موقع پر موجود مجلس کے قائدین، عوامی نمائندوں اور کارکنان نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا۔
اس موقع پر شہاب الدین چاند، محمد تقی چاند پیر رکن بلدیہ، ایڈوکیٹ فیض چاند، عبدالعزیز یادگیری، الیاس پٹیل کے علاوہ مجلس کے دیگر ذمہ داران، کارکنان اور معززین موجود تھے۔



