تلنگانہ

قلعہ گولکنڈہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی پرچم کشائی – تلنگانہ کو تباہی سے ترقی کی سمت لے جانے کا دعویٰ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گولکنڈہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد ایک ایسی جنگ تھی جس میں ہتھیار استعمال نہیں کئے گئے۔ مہاتما گاندھی نے عدم تشدد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کا راستہ دکھایا

 

۔چیف منسٹر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے ملک کی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد رکھی۔ آج تلنگانہ کو تباہی سے ترقی کی سمت لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے سبز انقلاب، سفید انقلاب اور نیلا انقلاب کے ذریعے مختلف شعبوں کی جامع ترقی میں اہم کردار ادا کیا

 

۔ریونت ریڈی نے کہا کہ آزادی انسانی زندگی کی بنیاد ہے اور اس کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی جاسکتی۔ عوامی حکومت کے اقتدار میں آنے کے 32 ماہ کے دوران ریاست کے متاثرہ نظام کو ایک ایک کرکے درست کیا جارہا ہے اور تلنگانہ کے مستقبل کے لئے ضروری منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت فلاحی اسکیموں کو صرف اخراجات یا ووٹوں کے نقطۂ نظر سے نہیں دیکھتی، بلکہ اس میں انسانیت، غریبوں کے تئیں ذمہ داری اور ان کی زندگیوں میں خوشی لانے کی خواہش شامل ہے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 32 ماہ کی حکومت کی محنت کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں، جس کی ایک مثال تلنگانہ کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہے۔ ریاست کی فی کس آمدنی ملک کی فی کس آمدنی سے 91 فیصد زیادہ ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button