سیوا میکس بلا سودی سوسائٹی کی محبوب نگر برانچ میں یومِ آزادی تقریب، قومی پرچم لہرایا گیا
15 اگست 2026 یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر سیوا میکس بلا سودی سوسائٹی، محبوب نگر نیو ٹاؤن برانچ میں قومی پرچم کشائی کی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر برانچ مینیجنگ کمیٹی کے رکن جناب محمد سمیع ناصر نے پرچم کشائی انجام دی۔ تقریب میں برانچ صدر جناب محمد عبدالقیوم صاحب ، برانچ مینیجنگ کمیٹی کے رکن جناب مرزا ودود اللہ بیگ و منیجر عبدالقادر اور اسٹاف بھی موجود تھے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی، امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر سیوا میکس بلا سودی سوسائٹی کی جانب سے عوام کو بلا سود مالی خدمات اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ضلع صدر جناب شیخ شجاعت علی صاحب، برانچ مینیجنگ کمیٹی جناب عبدالقوی صاحب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



