محکمہ پولیس نظام آباد میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 13 پولیس ملازمین کو ایوارڈ سے نوازا گیا

محکمہ پولیس نظام آباد میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 13 پولیس ملازمین کو ایوارڈ سے نوازا گیا
نظام آباد: 15/ اگست (اردو لیکس) 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ پولیس نظام آباد میں نمایاں خدمات انجام دینے والے13 پولیس ملازمین کو پولیس پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ تقریب میں سرکاری مشیر حکومت تلنگانہ پی سدرشن ریڈی اور پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جن میں کے سریدھر ریڈی سرکل انسپکٹر آف پولیس سی ایس بی نظام آباد کو سروس میڈل۔ کے راجندر فنگر پرنٹ انسپکٹر کو سروس میڈل۔ وائی سنجیو، اے آر ایس آئی، اے آر ہیڈ کوارٹر، نظام آباد کو سروس میڈل۔ بی چندر شیکھر، ہیڈ کانسٹیبل 1531، موپکل پولیس اسٹیشن نظام آباد کو سروس میڈل۔ آر چندر شیکھر، اے آر ہیڈ کانسٹیبل 1601، اے آر ہیڈ کوارٹر نظام آباد کو سروس میڈل۔ محمد عبدالسلام، اے آر ہیڈ کانسٹیبل 932، اے آر ہیڈ کوارٹر نظام آباد کو سروس میڈل۔ اے سائلو ہیڈ کانسٹیبل – 875، ٹریفک پولیس اسٹیشن نظام آباد کو سروس میڈل۔ ٹی وی گنگا موہن، ہیڈ کانسٹیبل 2863 بودھن ٹاؤن پولیس اسٹیشن نظام آباد کو سروس میڈل۔ سری آر کنکایا، پولیس کانسٹیبل- 1819، آرمور پولیس اسٹیشن نظام آباد سروس میڈل۔ ایم منگوتیا، اے آر کانسٹیبل 917، اے آر ہیڈ کوارٹر نظام آباد کو سروس میڈل۔ بی شیوکمار گوڈ پولیس کانسٹیبل 265، ٹاؤن 3 پولیس اسٹیشن نظام آباد سروس میڈل۔ سری این کرشنا، پولیس کانسٹیبل 2113، اسپیشل برانچ نظام آباد، سروس میڈل۔ کنالا سوپنا، خاتون پولیس کانسٹیبل 1978، سی سی ایس پولیس اسٹیشن، سروس میڈل شامل ہے
۔ پی سدرشن ریڈی کمشنر پولیس نے ان تمام ایوارڈ یافتہ ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



