جرائم و حادثات
کریم نگر سے جگتیال جانے والی بس کو حادثہ 20 مسافر زخمی

جگتیال: ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے کونڈاگٹو کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا۔جگتیال کریم نگر قومی شاہراہ پر بلونت پور چوراہے کے قریب پیر کی شام آر ٹی سی بس اور لاری آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
کریم نگر-1 ڈپو کی بس تقریباً 60 سے زائد مسافروں کو لے کر جگتیال کی طرف جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور مرلی بس کے کیبن میں پھنس گیا۔
مقامی لوگوں نے مرلی سمیت زخمیوں کو جگتیال اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے باعث سڑک کے دونوں جانب تقریباً ایک کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگیا۔
ملیالہ کے سی آئی راج کمار جائے حادثہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔



