تلنگانہ

جگتیال ضلع کے تین اسمبلی حلقوں سے 74 ہزار سے زائد ووٹرس کے نام خارج – تلنگانہ ایس آئی آر

اسپیشل انٹینسیو ریویژن  کے تحت جگتیال ضلع کے تین اسمبلی حلقوں سے متعلق مسودہ ووٹر لسٹ ضلع حکام نے پیر کے روز جاری کردی۔ ایس آئی آر عمل شروع ہونے سے قبل ضلع میں 7 لاکھ 21 ہزار 32 ووٹرس تھے، جبکہ تازہ جاری کردہ مسودہ فہرست میں 6 لاکھ 46 ہزار 294 ووٹرس کے نام شامل ہیں۔

 

مسودہ فہرست میں 3 لاکھ 33 ہزار 780 خواتین اور 3 لاکھ 12 ہزار 484 مرد ووٹرس ہیں۔ اس طرح ضلع میں خواتین ووٹرس کی تعداد مرد ووٹرس سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق مزید 238 سروس ووٹرس بھی موجود ہیں۔

 

ایس آئی آر کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں مجموعی طور پر 74 ہزار 738 ووٹرس کے نام حذف کئے گئے ہیں۔ مسودہ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد ان افراد میں تشویش پائی جارہی ہے جن کے نام فہرست سے حذف ہوگئے ہیں، جنہوں نے اعتراضات کے باوجود اینیومریشن فارم جمع کیا تھا، یا کسی اور وجہ سے ان کے نام فہرست میں شامل نہیں کئے گئے۔

 

جگتیال ضلع کے ووٹرس کی تفصیلات:

SIR سے قبل ووٹرس: 7,21,032

مسودہ ووٹر لسٹ میں ووٹرس: 6,46,294

حذف کئے گئے ووٹ: 74,738

مسودہ فہرست میں خواتین ووٹرس: 3,33,780

مسودہ فہرست میں مرد ووٹرس: 3,12,484

سروس ووٹرس: 238

حلقہ وار تفصیلات:

کورتلہ اسمبلی حلقہ

مرد ووٹرس: 1,06,413

خواتین ووٹرس: 1,16,413

دیگر: 4

جملہ ووٹرس: 2,23,022

سروس ووٹرس: 49

جگتیال اسمبلی حلقہ

مرد ووٹرس: 1,01,260

خواتین ووٹرس: 1,08,628

دیگر: 17

جملہ ووٹرس: 2,09,905

سروس ووٹرس: 53

دھرم پوری اسمبلی حلقہ

مرد ووٹرس: 1,04,619

خواتین ووٹرس: 1,08,739

دیگر: 9

جملہ ووٹرس: 2,13,367

متعلقہ خبریں

Back to top button