انٹر نیشنل

عمران خان کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا، 9 ماہ بعد گھر والوں سے ملاقات

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو صحت سے متعلق عدالتی احکامات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے مختلف خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

 

سپریم کورٹ نے عمران خان کو مناسب علاج فراہم کرنے کے لئے جیل سے ہاسپٹل منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے اہل خانہ کو ہفتے میں ایک مرتبہ ملاقات اور فون پر روزانہ رابطہ کی بھی اجازت دی تھی۔

 

عدالتی احکامات کے بعد چہارشنبہ کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی بہن نورین نازی نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔ تقریباً 15 منٹ کی ملاقات کے دوران دونوں نے عمران خان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں ہاسپٹل منتقل کرنے کے معاملے پر جیل حکام سے بات چیت کی۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق تقریباً 9 ماہ بعد گھر والوں کی عمران خان سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لئے شفا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button