جرائم و حادثات

جادو ٹونے سے علاج کا بہانہ ۔ہجڑہ کے روپ میں گھر میں داخل ہوکر ایر ہوسٹیس کی عصمت ریزی۔ ممبئی میں شرمناک واقعہ

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پووائی علاقے سے ایک انتہائی ہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 25 سالہ ایئر ہوسٹس کے ساتھ مبینہ طور پر جادو ٹونے (تنتر منتر) کے بہانے عصمت ریزی (ریپ) کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

ملزم ایک 28 سالہ شخص ہے جو خود کو زنخہ بتاتا تھا اور وہ تاثرہ خاتون کے بیمار شوہر کو ٹھیک کرنے کا جھانسہ دے کر فلیٹ کے اندر داخل ہوا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم انیل شنڈے (عمر 28 سال) کو گرفتار کر لیا۔

 

ایف آئی آر درج ہونے کے محض 4 گھنٹے کے اندر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے ملزم کی لوکیشن ٹریک کرنے کے لیے پووائی کی عمارت سے لے کر کَلوا تک کے راستے میں لگے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 12:20 سے 12:50 کے درمیان پیش آیا۔

 

ملزم انیل شنڈے نے زنخہ کا روپ بنا کر سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ کو چکمہ دیا اور عمارت کے اندر گھس گیا۔ وہ تیسری منزل پر پہنچا اور کئی دروازے کھٹکھٹایاجس کے بعد ایئر ہوسٹس نے اپنے گھر کا دروازہ کھول دیا۔ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ بری نظر اور بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔

 

فلیٹ میں داخل ہونے کے بعد اس نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔”متاثرہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ اس کا شوہر فی الحال ہاسپٹل میں ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ اسی وجہ سے وہ ملزم کی باتوں میں آ گئی اور یہ سوچ کر اسے گھر کے اندر آنے دیا کہ شاید وہ اس کے شوہر کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

 

شکایت کے مطابق ملزم نے پہلے متاثرہ پر پانی چھڑکا اور اس کے سر پر ہاتھ رکھا جس کے بعد اس نے زبردستی عصمت ریزی کی۔ جب خاتون نے شور مچایا تو ملزم خاتون سے 200 روپے چھین کر موقع سے فرار ہو گیا۔

 

منگل کی رات تقریباً 11 بجے متاثرہ نے پووائی پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ملزم انیل شنڈے کو حراست میں میں لے لیا ہے۔ اس کے خلاف عصمت ریزی اور مجرمانہ دھمکی دینے سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کالا جادو اور توہم پرستی مخالف قانون کی متعلقہ دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

 

تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاندان ہجڑہ کا بھیس بنا کر بھیک مانگنے کا کام کرتا ہے۔ پولیس اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کیا ملزم نے پہلے بھی اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button