مشاعرے ہماری تہذیب کے آئینہ دار ۔بزم سخنورانِ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام ٹولی چوکی میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

حیدرآباد۔23/اگست ( ای میل ) بزم سخنورانِ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام کل ہفتہ کی شب ایک فقیدالمثال بین کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔۔ سکسیس دی اسکول کے آڈیٹوریم سات گنبد روڈ، ٹولی چوکی حیدرآباد میں منعقد ہ اس مشاعرہ کی صدارت مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ یافتہ سینئر شاعر، ادیب وصحافی ڈاکٹر محسنؔ جلگانوی نے کی۔
انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اگرچہ کہ تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد کو اردو کی بزم آرائیوں میں منفرد مقام حاصل ہے لیکن ریاست مہارشترا میں بھی اردو زبان کو کافی فروغ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعر وادب کی محافل اردو زبان کی ترقی و ترویج میں معاون ثابت ہوتے ہیں آج کا یہ کل ہند مشاعرہ اپنی نوعیت کا منفرد مشاعرہ ہے جس میں نوجعان نسل اور خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی گی ۔
مشاعرہ کا آغاز حافظ فرحان کی قرات کلام پاک اور ارشد شرفی کی نعت اقدس سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ملک کے معروف ناظم مشاعرہ ارشاد انجم نے انجام دی ۔ اعجاز شاہینؔ (ابوظہبی یو اے ای ) نے بحثیت مہمان اعزازی شرکت کی اور ڈاکٹر فاروق شکیلؔ ،سردار سلیمؔ ، سیفؔ نظامی ، طاہرؔ بلال (ریاض سعودی عرب) ڈاکٹر علیمؔ خان فلکی بحثیت مہمانان خصوصی اسٹیج پر موجود تھے۔ افسر خان افسرؔ ( ناسک ) جناب احفاظؔ راویری (ممبئی) ڈاکٹر سید افتخارشکیلؔ (رائچور) ، احتشام اطہرؔ نعیمی ( ناسک ) حافظ انیسؔ اظہر ( مالیگاؤں ) کے علاوہ میزبان شعراء شاعر دکن ارشدؔ شرفی ، شکیلؔ حیدر کانپوری، سعد الله خان سبیلؔ ، رفیع اللہ رفیعؔ ، شرف الدین ارشدؔ ، بصیرؔ خالد اور شاعرات میں محترمہ حناؔ شہیدی محترمہ رفیعہ نوشینؔ، محترمہ صبیحہ تبسمؔ، اور محترمہ ارجمند بانوؔ نے اپنا کلام مرصع کلام پیش کرکےداد و تحسین حاصل کی۔
اس موقع پر بصیر خالد، نعیم بشیر انجینر ،سید منصور شاہ صدر ایس ڈی پی آئی، عبدالوارث ، عدنان سالم (عالمی شہرت یافتہ غزل سنگر ) کلیم شیخ ، تبریز گلریز کے علاوہ شعراء ، صحافی ، ادباء اور باذوق سامعین کی کثیر تعداد موجودتھی۔ مشاعرہ رات دیر گئے داعی محفل ڈاکٹر سید افتخارشکیلؔ کے شکریہ پر پر اختتام پذیر ہوا۔



