13 سالہ انس احمد کی دھواں دار بیٹنگ، 87 رنز کی اننگز نے یانگ ماسٹرز کو دلائی شاندار فتح
حیدرآباد، 26 اگست: یانگ ماسٹرز کے 13 سالہ نوجوان بلے باز انس احمد نے ایچ سی اے سی ڈویژن ون ڈے لیگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے کرکٹ حلقوں کی توجہ حاصل کرلی۔ 25 اگست کو سجاثا گراؤنڈ میں حیدرآباد پینتھرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انس احمد نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
انس احمد کی پُراعتماد بیٹنگ کی بدولت یانگ ماسٹرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ ارشد خان نے 101 رنز کی سنچری جبکہ مدثر صادق نے 77 رنز بنائے۔
جواب میں حیدرآباد پینتھرز کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا سکی، جس کے نتیجے میں یانگ ماسٹرز نے 156 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔
صرف 13 سال کی عمر میں انس احمد نے اپنی پختگی، بہترین ٹائمنگ اور عمدہ شاٹ سلیکشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے۔ ان کی اس کارکردگی کو حیدرآباد کے کرکٹ حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔
اسکور: یانگ ماسٹرز 351/9 — ارشد خان 101، انس احمد 87، مدثر صادق 77۔ حیدرآباد پینتھرز 195/3۔ یانگ ماسٹرز 156 رنز سے فاتح۔



