انٹرٹینمنٹ

وزیر اعظم کی حمایت پر تنقیدوں کا سامنا کرنے والے فلم اداکار مادھون نے کہی یہ بات

نئی دہلی: فلم اداکار مادھون نے سوشل میڈیا پر انھیں آر ایس ایس سے وابستہ کہنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے تبصروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے ملک کے قائدین کی حمایت کرنا ایک شہری کی حیثیت سے ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس موضوع پر کھل کر بات کی۔

 

مادھون نے کہا "میں نے کبھی کسی سیاسی جماعت کے خلاف پوسٹ نہیں کیا۔ اسی طرح جو بھی قائدین اچھا کام کرے میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ وزیرِ اعلیٰ ہوں یا وزیرِ اعظم وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔

 

اگر وہ اچھا کام کریں تو ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ان کی حمایت کرنا میرا فرض ہے۔ میں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس پر آنے والے تبصرے ضرور پڑھتا ہوں لیکن وہ میری سوچ یا فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

 

"اداکار نے اپنی فلم "دھورندھر” کو پروپیگنڈا فلم قرار دینے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا "مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس فلم کو پروپیگنڈا کیوں کہا جا رہا ہے۔ اس کی کہانی پاکستان کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے

 

اور بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ محض ایک نیشنل سکیورٹی ڈرامہ ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم پردۂ اسکرین پر کرداروں کو دیانت داری سے پیش کریں۔ تنقید کے خوف سے حقائق کو بدل دینا دیانت داری نہیں کہلا سکتا۔

 

میں چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کی کامیابیوں اور بھارت کی عظمت کو فلموں کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کروں۔ اس میں کوئی غلط بات نہیں اسے جرم یا پروپیگنڈا قرار دینا مناسب نہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button