اسپشل اسٹوری

نیپال میں سیلاب کی تباہی کے درمیان انسانیت شرمسار – خاتون کی نعش  سے سونے کی بالیاں لوٹنے والے 2 افراد گرفتار

نیپال میں ایک طرف خوفناک سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب ایک دل دہلا دینے والے واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کردیا۔

 

نرایانی ندی میں بہہ کر آنے والی ایک خاتون کی نعش کو دو افراد لکڑی کے تختوں اور بال پکڑ کر دریا کے کنارے تک لائے۔ نعش کنارے پہنچنے کے بعد دونوں نے خاتون کے کانوں میں موجود سونے کی بالیاں اتار لیں اور اپنے پاس رکھ لیں۔ اس دوران اطراف میں موجود لوگ یہ منظر خاموشی سے دیکھتے رہے، جبکہ بعض افراد نے پورے واقعہ کی ویڈیو موبائل فون میں قید کرلی۔

 

41 سیکنڈ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ ویڈیو کی بنیاد پر چتوان ضلع پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور ملزمین کی شناخت 25 سالہ مدن گرونگ اور 38 سالہ امیش چودھری کے طور پر کی۔

 

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو بھرت پور میٹروپولیٹن سٹی-1 کے پوکھرا بس پارک کے قریب گرفتار کرلیا۔

 

پولیس نے خبردار کیا کہ قدرتی آفت کے اس مشکل وقت میں متاثرین، غریب افراد یا متوفین کی نعشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button