جرائم و حادثات

ڈی جے کی آواز نے لی طالب علم کی جان – دل کا دورہ پڑنے سے 17 سالہ نوجوان کی موت

ڈی جے کی آواز نے لی طالب علم کی جان، دل کا دورہ پڑنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

 

تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے کوسگی میں شادی کی تقریب کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈی جے کی موسیقی پر رقص کرتے ہوئے 17 سالہ انٹرمیڈیٹ طالب علم رَوی تیجا اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پوتھی ریڈی پلی سے تعلق رکھنے والے  رَوی تیجا اپنے دوست کے گھر شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں ڈی جے کی موسیقی پر وہ جوش و خروش سے رقص کر رہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔

 

دوستوں اور مقامی افراد نے فوری طور پر اسے کوسگی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق رَوی تیجا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ شادی کی تقریب میں پیش آئے اس سانحہ سے افراد خاندان اور دوستوں میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button