تلنگانہ

تلنگانہ احاطہ اسمبلی میں ایک آفیسر کی اچانک موت، ریاستی وزیر نے جان بچانے کی کوشش

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ توانائی کے پرنسپل سکریٹری نوین متل کے پرسنل سکریٹری راجو کی منگل، 8 ستمبر کو تلنگانہ اسمبلی کے احاطے میں اچانک گرنے کے بعد موت ہوگئی۔

 

واقعے کے وقت ریاستی وزیر سری ہری بھی موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے فوری طور پر راجو کو کارڈیو پلمونری ری سسیٹیشن (سی پی آر) اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

ریاستی وزیر نے طبی عملے کو بھی طلب کیا اور راجو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے راجو کو مردہ قرار دے دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button