انٹر نیشنل

ڈرون سے ٹکرانے والا تھا یوکرین کے صدر زیلنسکی کا طیارہ، بال بال بچی جان

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا طیارہ ڈرون حملے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ ناروے کے وزیر اعظم جوناس گار اسٹور نے بتایا کہ مالدووا سے اوسلو روانگی کے دوران ایک ڈرون زیلنسکی کے طیارے سے تقریباً ٹکرا گیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جنگ کے دوران زیلنسکی کو درپیش خطرات اور مشکل حالات کی عکاسی کرتا ہے، تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 

زیلنسکی منگل کی شام اوسلو پہنچے، جہاں انہوں نے ناروے کے وزیر اعظم جوناس گار اسٹور، وزیر خزانہ جینس اسٹولٹن برگ اور وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ملاقات کیملاقات میں یوکرین کے لیے ناروے کی فوجی اور فضائی دفاعی امداد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اسٹور کے مطابق یوکرین کو مزید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی بات ہوئی، تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ زیلنسکی ناروے کے دورے کے بعد کینیڈا روانہ ہوں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button