جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک شخص اور 200 سے زائد بکریاں زندہ جل گئیں

محبوب نگر : تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے بھوت پور میں جمعرات کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک شخص سمیت 200 سے زائد بکریاں زندہ جل گئیں۔

 

حادثے میں ڈی سی ایم وین بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بکریوں سے لدی ڈی سی ایم وین قومی شاہراہ پر کرنول کی سمت جارہی تھی کہ سڑک کنارے نصب ایک سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

حادثے میں وین میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ مزید پانچ افراد زخمی ہوئے۔مقامی افراد نے زخمیوں کو علاج کے لیے محبوب نگر جنرل ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا۔ ایس پی جانکی اور ڈی ایس پی وینکٹیشورلو نے بھی جائے حادثہ پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button