انگریزی ماہ نامہ “اے نیو چیپٹر” “A NEW CHAPTER” کا تازہ شمارہ منظرِ عام پر۔ بک اسٹالز پر دستیاب

کے این واصف
مہاراشٹرا کے تاریخی شہر اورنگ آباد سے شائع ہونے والا انگریزی ماہ نامہ “اے نیو چیپٹر” (A NEW CHAPTER)کا تازہ شمارہ (ستمبر) شائع ہوکر منظر عام پر آچکا ہے اور بک اسٹالز پر دستیاب ہے۔ تازہ شمارے ہندوستان کے سابق کپتان اور موجودہ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ محمد اظہر الدین کے خصوصی انٹرویو پر مشتمل ہے۔
New Innings in Public Life کے عنوان سے دلچسپ، تفصیلی انٹرویو حیدرآباد کے جوان سال صحافی ڈاکٹر سید خالد شہباز کی تحریر ہے۔ اس کے علاوہ شمارے میں لکشمی مورتی راماکرو، ڈاکٹر نوال تھوراٹ، ارپتاجین، کے ایم جوزف اور ڈاکٹرعرفان خان کے معلوماتی مضامین اور رسالے کے ریگولر فیچرز پر مشتمل ہے۔
اورنگ آباد کی تہذیبی، تایخی، علمی و ادبی وراثت کا امین یہ میگزین مسز لکشمی مورتی کی ادارت شائع ہوتا ہے جس کے بانی و ناشر مسز دلشاد وہاب ہیں۔ نیو چیپٹر میگزین کو ملک کے بڑے قلمکاروں اور ادیبوں کا قلمی تعاون حاصل ہے۔
تاریخی شہر اورنگ آباد سے نیاباب، نئی آواز بنکر ابھرا یہ رسالہ ملک کے تعلیم یافتہ اور انگریزی داں طبقہ کو متاثر کررہا ہے۔ A NEW CHAPTER نے اپنی اشاعت کے قلیل عرصہ میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔




