جرائم و حادثات

حیدرآباد کی بس کو آندھراپردیش میں ٹکر ایک ہلاک24 زخمی

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک خوفناک بس حادثہ پیش آیا جہاں خانگی ٹراویلس کی بس سڑک پر کھڑے ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔

 

یہ واقعہ ضلع ایلورو کے چنتل پُوڈی، اینداپلی کے قریب گرین فیلڈ ہائی وے پر علی الصبح پیش آیا۔حیدرآباد سے وجیا نگرم جانے والی جگن ٹراویلس کی پرائیویٹ بس سڑک پر کھڑے لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

 

حادثے میں بس کے کلینر کی جانب زیادہ شدت سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں اسے شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بس میں سوار 24 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

حالیہ عرصے میں آندھرا پردیش میں بس حادثات کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ بس میں آگ لگنے اور سڑک حادثات سمیت کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ خاص طور پر نصف شب کے بعد ٹراویلس کی بسوں کے حادثات میں

 

اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث رات کے وقت ٹریولس بس میں سفر کرنے سے بھی لوگ خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button