جرائم و حادثات

باپ کا قتل بیٹے پر قاتلانہ حملہ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں باپ کی موت ہوگئی جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

 

یہ واردات جمعرات کی شام باغ جہاں آرا یاقوت پورہ علاقہ میں پیش آئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق محمد نامی نوجوان نے حشمت کے گھر میں گھس کر ان پر اور ان کے بیٹے عمر پر خنجر سے حملہ کیا۔

 

اس حملہ میں حشمت کی موت ہوگئی جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہیں مادنا پیٹ پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ قاتلانہ حملہ کی وجہہ یہ بتائی جارہی ہے کہ حملہ آور نوجوان

 

حشمت کی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا جس پر باپ بیٹے نے اعتراض کیا جس کے نتیجہ میں یہ واردات پیش آ ئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button