پاکستان کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ 7 جاں بحق 30 زخمی

نئی دہلی: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں جمعہ کو ایک مسجد کے قریب زوردار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے یہ اطلاع دی۔سینئر ریسکیو افسر بلال فیضی نے بتایا کہ دھماکا افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں زیادہ تر نمازی شامل ہیں۔
زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی دکانوں اور مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں مسجد کی چھت منہدم دکھائی دے رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کو ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ایمبولینسوں تک پہنچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ایک اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس ملازمین اور 11 شہری جاں بحق ہوگئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے پولیس لائنز میں اسپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔ا
نہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔



