تلنگانہ

حیدرآباد میں بڑھتے جرائم پر اسمبلی میں احمد بلعلہ برہم۔ کہا ’’مجرموں میں قانون کا خوف ختم ہوگیا‘‘

 

حیدرآباد: مجلس کے رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلعلہ نے شہر میں بڑھتے جرائم اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اسمبلی میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں اضافہ ہورہا ہے اور مجرموں میں قانون کا خوف کم ہوتا جارہا ہے۔

 

بلعلہ نے کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد بھی بعض اوقات دو، تین ماہ میں جیل سے باہر آجاتے ہیں، جس سے مجرموں کے حوصلے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی کے ساتھ سخت سزاؤں کا نفاذ بھی ضروری ہے۔

 

اس موقع پر احمد بلعلہ نے گزشتہ روز حیدرآباد کے باغ جہاں آرا علاقه میں باپ اور بیٹے پر پیش آئے قاتلانہ حملہ کا بھی تذکرہ کیا.

 

مجلس رکن اسمبلی نے اسپیکر سے درخواست کی کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے بھی اس معاملے پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس اور محکمہ داخلہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button