انٹر نیشنل

حوثیوں کا سعودی ایف-15 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری

حیدراباد – یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے ایک ایف-15 جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق طیارے کو مقامی طور پر تیار کردہ ’ایئر ٹو ایئر‘ میزائل کے ذریعہ اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دشمن کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا۔

حوثیوں کے مطابق سعودی ایف-15 طیارہ یمن کے صوبہ ماریب میں گر کر تباہ ہوا۔ انہوں نے طیارے کو مار گرانے کی تقریباً چار منٹ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں رات کے وقت طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اس کے زمین پر گرنے، آگ بھڑکنے اور دھواں اٹھنے کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق طیارہ پہاڑیوں سے گھرے صحرائی علاقے میں گرا، جبکہ طیارے کے ملبہ پر سعودی ایئرکرافٹ کی عبارت بھی نظر آ رہی ہے۔ حوثیوں کے مطابق مسلح افراد طیارے کے ملبہ تک بھی پہنچے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button