جرائم و حادثات

ہنی مون کے دوران افسوسناک حادثہ، باربی کیو کی آگ سےدلہا دلہن شدید زخمی

ہنی مون کے دوران افسوسناک حادثہ، باربی کیو کی آگ سےدلہا دلہن شدید زخمی

نئی دہلی : مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ہنی مون کے لیے گئے ایک نو بیاہتا جوڑے کو غیر متوقع حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ہوم اسٹے میں باربی کیو تیار کرتے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دلہن شدید زخمی ہوگئی اسے بچانے کی کوشش میں اس کا شوہر بھی زخمی ہوگیا۔

 

اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔مغربی بنگال کے 24 نارتھ پرگناس ضلع سے تعلق رکھنے والے سمیر داس کی شادی نکھیتا ساہا سے تقریباً دو ماہ قبل ہوئی تھی۔ چند روز قبل دونوں ہنی مون کے لیے دارجلنگ کے سیتونگ علاقے میں گئے تھے۔ وہاں ایک ہوم اسٹے میں قیام کے دوران وہ باہر بیٹھ کر باربی کیو تیار کر رہے تھے۔

 

اسی دوران ہوم اسٹے میں کام کرنے والے ایک ملازم نے باربی کیو پر تیل ڈال دیا جس کے فوراً بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نکھیتا کے کپڑوں تک پہنچ گئی جس سے وہ 60 فیصدجھلس گئیاسے سلی گوڑی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔

 

بیوی کو بچانے کی کوشش کرنے والا شوہر سمیر داس بھی زخمی ہوگیا۔سمیر کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ ہوم اسٹے کے منتظمین نے لاپرواہی برتی اور مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ نکھیتا کو اسپتال پہنچانے کے لیے بھی ہوم اسٹے کی جانب سے کوئی گاڑی فراہم نہیں کی گئی۔

 

تاہم ہوم اسٹے کے منتظم نے ملازم کی لاپرواہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھانا پکانے کے تیل کے بجائے مٹی کا تیل (کیروسین) ڈالنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہنی مون کے دوران افسوسناک حادثہ، باربی کیو کی آگ سےدلہا دلہن شدید زخمی ہوگئے، پولیس کیس درج،

متعلقہ خبریں

Back to top button