امیت شاہ کی طبیعت ناساز، میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب میں نہیں کی شرکت

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق انہیں آج (ہفتہ) کرناٹک کے ہبلی میں 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے کے
ایل ای جگدگرو گنگادھر مہاسوامی گلو مورو ساویرمٹھ میڈیکل کالج کی نئی عمارت کے علاوہ 1,200 بستروں پر مشتمل کے ایل ای ہاسپٹل اینڈ میڈیکل ریسرچ سینٹر کا افتتاح کرنا تھا۔ اسی سلسلے میں وہ جمعہ کی رات ہی ہبلی کے ایک ہاسپٹل پہنچے تھے
تاہم وہاں طبیعت ناساز ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی اور ہاسپٹل میں ہی قیام کیا۔امیت شاہ کی غیر حاضری میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کرناٹک کے وزیر برائے طبی تعلیم شرن پرکاش پاٹل اور سابق چیف منسٹر بسواراج بومئی نے
افتتاحی تقریب انجام دی۔اس موقع پر کے ایل ای سوسائٹی کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھاکر کورے نے کہا کہ امیت شاہ کو اس تاریخی تقریب میں شرکت کرنی تھی تاہم صحت کی وجوہات کے باعث وہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔



