تلنگانہ

چکن کی قیمتوں میں پھر اضافہ

حیدرآباد: تلگو ریاستوں میں نان ویج کے شوقین افراد کو چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ایک بار پھر پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے چکن کی قیمت میں فی کلو 20 سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

 

بتایا جارہا ہے کہ پولٹری میں پیداوار اور سپلائی کے درمیان فرق کے باعث تاجر قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔حیدرآباد شہر میں علاقے کے لحاظ سے اسکن لیس چکن 250 سے 265 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ متحدہ کھمم ضلع کے علاقوں میں فی کلو چکن کی قیمت 230 سے 260 روپے کے درمیان ہے۔

 

آندھرا پردیش کی بات کی جائے تو وجئے واڑہ میں اسکن لیس چکن کی قیمت سب سے زیادہ 270 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح وشاکھاپٹنم میں 250 روپے اور انکاپلی میں 260 روپے فی کلو تک چکن فروخت ہورہا ہے۔

 

روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہونے سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدنی میں خاندان کی کفالت کرنا مشکل ہوگیا ہے

 

اور بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثرکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button