اروند کجریوال کے پورے خاندان کو ایس آئی آر کی نوٹس

نئی دہلی: ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے پورے خاندان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اس معاملے پر عام آدمی پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ دہلی کے تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہنے والے اروند کیجریوال کا نام ووٹر فہرست میں کیوں نہیں ہے۔سابق وزیراعلیٰ کے خاندان کے افراد نئی دہلی اسمبلی حلقے میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
موجودہ کارروائی کے دوران کیجریوال کے علاوہ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، والد گوبند رام، والدہ گیتا دیوی اور بیٹے پلکت کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔یہ نوٹس "Unmapped with Last SIR” کے زمرے کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کی جانب سے تنقید کے بعد مقامی حکام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد کے نام ووٹر فہرست میں موجود ہیں لیکن ان کے ریکارڈ گزشتہ SIR کی فہرست سے
میپ نہیں ہو سکے اسی وجہ سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔



