مضامین

خبر پہ شوشہ:اس گھر کو آگ لگ گئی…

کے این واصف

“مودی جی کا ڈنکا” گودی میڈیا میں کبھی نیشنل اور کبھی انٹرنیشنل پر سطح پر بجتا رہتاہے۔ لیکن BRICS summit میں اس کی گونج کچھ زیادہ ہی اونچی ہوگئی۔

 

اس دوڑ میں بی جے پی کا آئی ٹی سل گودی میڈیا کے شانہ بشانہ رہنا چاہتاہے۔ مگر کہتے ہیں نقل کرنے لیے عقل بھی ضروری ہے۔ برکس اجلاس کے دوران آئی ٹی سل نے بڑے فخر کے ساتھ ایک پوسٹر جاری کیا جس میں فتح کا نشان دکھاتے ہوئے دنیا کے چند سربراہاں کی تصویریں استعمال کی گئیں۔

 

ان میں ایران کے قائد ابراہیم رائسی جن کا دوسال قبل انتقال ہوگیا اور برازیل کے صدر لولا اوسلو جو اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوئے تھے کی تصویر اس پوسٹر میں استعمال کی گئی۔ اس پر طرفہ تماشا یہ کہ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو اراکین پارلیمنٹ سمیت بی جے پی کے بڑے قائدین نے ریپوسٹ بھی کیا

 

جو بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔ اس طرح “اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے”

متعلقہ خبریں

Back to top button