انٹرٹینمنٹ

آئی فون 18 کی دھوم – کھلے تو 7.6 انچ، بند ہو تو 5.4 انچ؛ ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون ڈیوو مارکیٹ میں دستیاب

ایپل نے چہارشنبہ کے روز اپنی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس ’’آئی فون ڈیوو‘‘ سمیت آئی فون 18 سیریز عالمی سطح پر متعارف کرا دی۔ کیلیفورنیا میں واقع ایپل پارک میں منعقدہ ’’سرپرائز اینڈ شائن‘‘ تقریب میں کمپنی کے نئے سی ای او جان ٹرنَس نے نئی مصنوعات کی تفصیلات پیش کیں۔

 

فولڈ ایبل آئی فون دو رنگوں، اسٹار وائٹ اور نائٹ اسکائی میں دستیاب ہوگا۔ فون کھولنے پر یہ انتہائی پتلا آئی فون بن جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے آئی او ایس 27 کو بھی نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فون کھولنے پر 7.6 انچ کی سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے اسکرین ملتی ہے، جس پر دو ہوم اسکرین پیجز، میل اور میسجز سمیت مختلف مواد دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعہ دو ایپس ایک ساتھ اسکرین پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ فون بند کرنے پر 5.4 انچ کی اسکرین کو بیڈ سائیڈ کلاک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جس میں ویجٹس، موسم، کیلنڈر اور میوزک جیسی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

 

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز بھارت میں 256 جی بی، 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی اسٹوریج آپشن کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ یہ ڈیپ بلیک، سلور، گلیشیئر بلیو اور نئے برگنڈی رنگ میں پیش کیے گئے ہیں۔

 

آئی فون 18 پرو میں 6.3 انچ ڈسپلے کے ساتھ جدید اے آئی پر مبنی سری اور امیج پلے گراؤنڈ جیسے ٹولز دیے گئے ہیں۔ اے 20 پرو چپ میں نیا 7 کور جی پی یو اور 6 کور سی پی یو شامل ہے، جس سے فون کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ فون 36 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک فراہم کرتا ہے جبکہ صرف 15 منٹ کی چارجنگ سے 50 فیصد تک بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر 24 گھنٹے تک استعمال ممکن ہے۔

 

48 میگا پکسل فیوژن مین کیمرے میں ایسٹرو فوٹوگرافی اور نائٹ موڈ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4K ریزولوشن، ڈولبی وژن ایچ ڈی آر میں ٹائم لیپس، پرو کنٹرولز اور ایپل انٹیلیجنس جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔

 

آئی فون 18 پرو میکس میں 6.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور آئی فون 18 پرو کے بیشتر فیچرز اس میں مزید بہتر انداز میں دستیاب ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 30 گھنٹے تک استعمال اور 45 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک فراہم کرے گا۔

 

۔ فولڈ ایبل آئی فون ڈیوو کی بھارت میں ابتدائی قیمت 2,99,900 روپے ہے، جبکہ 18 پرو کی قیمت 1,64,900 روپے اور 18 پرو میکس کی 1,79,900 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

 

ایئر پوڈز 5 بھی اوپن ایئر ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔ سابقہ ایئر پوڈز کے مقابلے میں بیرونی شور میں کمی کی صلاحیت کو مزید 50 فیصد بہتر بنایا گیا ہے۔ ان میں لائیو ٹرانسلیشن اور سری جیسے ذہین فیچرز ہینڈز فری انداز میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ کیمرا ریموٹ اور والیوم سوائپ جیسی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button