جنرل نیوز

سالانہ عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ   نارائن پیٹ میں عرس تقاریب کا 22 ستمبر بروز منگل کو پرچم قادریہ سے آغاز: 

سالانہ عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ 

 نارائن پیٹ میں عرس تقاریب کا 22 ستمبر بروز منگل کو پرچم قادریہ سے آغاز: 

 

نارائن پیٹ: 20 ستمبر ( نامہ نگار) درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ نارائن پیٹ کے 4 روزہ سالانہ عرس تقاریب کا 22 ستمبر کو جلوس پرچم قادریہ سے آغاز ہوگا۔ ان تقاریب میں ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک’ آندھراپردیش’ مہاراشٹر اور گجرات’ ممبئی’ احمد آباد سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں جنھیں تمام تر بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے سجادہ نشین و معتمدین درگاہ کی زیر نگرانی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 

پروگرام کے مطابق 22 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر پٹیل ہاؤس روبرو جامع مسجد سے جلوس پرچم قادریہ سے عرس تقاریب کا آغاز ہوگا ۔ بروز چہار شنبہ 23 ستمبر کو بعد نماز عشاء صندل کٹہ سے جلوس صندل برآمد ہوگا۔ جسمیں ہزاروں کی تعداد میں مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ رسم صندل مالی سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ سید شاہ غیاث الدین قادری انجام دیں گے۔ 24 ستمبر بروز جمعرات کو گیارہویں شریف ہو گی۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں محفل نعت منعقد ہوگی۔ 25 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز فجر محفل زیارت منعقد ہوگی

 

۔ محفل زیارت میں منعقدہ جلسہ عظمت اولیاء میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شہزادہ حضور غوث الاعظم خطیب زمن مولانا پیر سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی المعروف علی پاشاہ صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ موسویہ حیدرآباد شرکت کریں گے اور خطاب فرمائیں گے۔ انکے ہمراہ مولانا پیر عابد حسین قادری الکاظمی کوتہ کوٹہ بھی شرکت کریں گے۔ اور اسی روز بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع کی محفل منعقد ہوگی

 

۔ جس میں سید ذاکر حسین تاج قوال اینڈ پارٹی حیدرآباد’ محمد عثمان بندہ نوازی اینڈ پارٹی حیدرآباد شر کت کریں گے۔ اس موقع پر معتمدین درگاہ الحاج محمد نواز موسی’ محمد رفیق چاند نے بتایا کہ عرس شریف کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے درگاہ میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عوام الناس بالخصوص معتقدین سے عرس شریف کے تمام تقاریب میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button