جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پولیس کانسٹیبل کی خودکشی۔ آدھی رات کو لڑکی سے ویڈیو کالنگ کے بعد انتہائی اقدام

حیدرآباد: ملک پیٹ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل نے آدھی رات کو ایک نوجوان لڑکی کو ویڈیو کال کرکے خودکشی کرنے کی اطلاع دی اور اس کے بعد پھانسی لگا لی۔

 

ملک پیٹ کے موسیٰ رام باغ، شالی واہنا نگر میں پولیس کانسٹیبل چندرشیکھر (35) نے اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔چندرشیکھر عنبر پیٹ ہیڈکوارٹر میں کانسٹیبل رائٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ آدھی رات اس نے ایک نوجوان لڑکی کو ویڈیو کال کی اور اسے بتایا کہ وہ پھانسی لگانے والا ہے۔ اس اطلاع پر لڑکی نے فوری طور پر چیتنیہ پوری پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔لڑکی کی اطلاع پر چیتنیہ پوری پولیس نے ملک پیٹ پولیس کو اطلاع دی۔

 

واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کانسٹیبل کی خودکشی کی مکمل وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button