تلنگانہ عادل آباد کے رمس ہاسپٹل کے چلڈرنس وارڈ میں لگی آگ شیرخوار کی موت

عادل آباد: ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد مستقر میں واقع رِمس ہاسپٹل میں پیر کی نصف شب کے بعد آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ہاسپٹل کے بچوں کے وارڈ میں اے سی پھٹنے سے دھواں پھیل گیا۔ اس واقعہ میں وینٹی لیٹر پر موجود ایک کمسن بچی کی موت ہوگئی۔
دھوئیں کے باعث متاثر ہونے والے وارڈ میں موجود دیگر بچوں کو ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث اے سی پھٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ضلع کلکٹر راجرشی شاه اور ضلع ایس پی اکھل مہاجن بھی رمس اسپتال پہنچے جبکہ رمس ڈائریکٹر جئے سنگھ راتھوڑ بھی دونوں عہدیداروں کے ہمراہ رمس اسپتال کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسپتال کے عملہ سے حادثے اور امدادی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور مکمل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



