تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کے پیش نظر حکام کو چوکس رہنے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد: شہر میں بارش کے پیش نظر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میونسپل کمشنرس، حیڈرا اور پولیس کمشنرس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ سڑکوں، جنکشنس اور کالونیوں میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ برقی کی سربراہی میں خلل نہ پڑنے کو یقینی بنایا جائے۔ نشیبی علاقوں اور سیلاب کے خطرے سے دوچار کالونیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ نالوں اور ڈرینج میں پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیموں کو تیار رکھا جائے اور کنٹرول رومس کو مسلسل چوکس رکھا جائے۔

 

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر دستیاب رہتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button