نارائن پیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا ڈی ایس پی نلّاپو لنگیا نے سالانہ معائنہ کیا

نارائن پیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا ڈی ایس پی نلّاپو لنگیا نے سالانہ معائنہ کیا
نارائن پیٹ: 29 ستمبر (اردو لیکس) ڈی ایس پی نلّاپو لنگیا نے نارائن پیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا سالانہ معائنہ کرتے ہوئے پولیس عملہ کی پریڈ کا جائزہ لیا اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے مقدمات کی تفتیش، زیرِ التواء کیسوں، ریکارڈس، CCTNS، بیٹ سسٹم اور شکایات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی نے زیرِ التواء مقدمات کو جلد حل کرنے، سائنسی شواہد کی بنیاد پر مؤثر تفتیش کرنے اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت دی۔
انہوں نے سائبر جرائم اور NDPS جرائم کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کو ترجیح دینے اور امن و امان کے تحفظ کے لیے چوکس رہنے پر زور دیا۔ اس موقع پر سی آئی شیوشنکر، ایس آئی وینکٹیشورلو، ایس آئی گایتری اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔



