تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے نئے انچارج بی ایم سندیپ مقرر

 

حیدرآباد، 15 نومبر (اردو لیکس) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کے لئے بی ایم سندیپ کو نیا اے آئی سی سی انچارج مقرر کیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کے روز اس سلسلہ میں باضابطہ اعلان جاری کیا

 

۔ یہ تقرری فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوگی۔ بی ایم سندیپ، کماری میناکشی نٹراجن کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے، جو اب تک تلنگانہ کے اے آئی سی سی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ کانگریس پارٹی نے میناکشی نٹراجن کی پارٹی کے لیے انجام دی گئی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button