انٹر نیشنل

فلائی دبئی – ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسرائیلی مسافرون کا سعودی عرب سے اظہارِ تشکر – تمام مسافر تبوک سے روآنہ

کے این واصف

سعودی کے انگریزی روزنامہ “عرب نیوز” کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز میں سوار ایک اسرائیلی مسافرون نے بدھ کے روز سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد مملکت اور اس کے عوام کی جانب سے ملنے والی مدد اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

 

واقعے کے بعد خوف زدہ مسافر بالآخر تل ابیب کے قریب بن گوریون ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ طیارے نے ڈرامائی طور پر اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمالی سعودی عرب کے شہر تبوک میں واقع شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

 

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی کے مالک الموغ اٹالی نے بن گوریون ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور میزبانی کی ستائش کی۔

 

درین اثناء تبوک میں پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ فلائی دبئی کی پروازکے تمام مسافر متبادل پرواز کے ذریعے شام پانچ بجکر 40 منٹ پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button