ایجوکیشن

نارائن پیٹ میں طلبہ کے لیے قانونی شعور بیداری اجلاس، بنیادی حقوق اور قوانین سے واقف کرایا گیا

نارائن پیٹ: 3 اکتوبر (اردو لیکس) ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) نارائن پیٹ کے زیر اہتمام اسپُرتی ڈگری کالج میں قانونی شعور بیداری اجلاس منعقد کیا گیا

 

۔ اجلاس میں جونیئر سول جج کے۔ اویناش نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلبہ کو بنیادی حقوق اور قانونی ذمہ داریوں سے واقف کرایا۔ انہوں نے طلبہ کو آئینی بنیادی حقوق، شہریوں کے فرائض، پوکسو ایکٹ، منشیات مخالف قانون (NDPS)، بچوں سے مشقت اور کم عمری کی شادیوں سے متعلق قوانین کی وضاحت کی۔

 

لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے۔ لکشمی پتی گوڑ نے مفت قانونی امداد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ غریبوں، خواتین، بچوں اور معذور افراد کو عدالت میں مفت قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے قانونی امداد کے لیے 15100 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے طلبہ کو ہیلپ لائن نمبروں 1098 (چائلڈ ہیلپ لائن)، 181 (خواتین ہیلپ لائن)، 15100 (مفت قانونی امداد) اور 112 (ایمرجنسی) سے واقف رہنے اور کسی بھی مشتبہ یا ہنگامی صورتحال میں والدین کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر لیژن آفیسر کرشنیا گوڑ، کالج پرنسپل پدما، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button