جنرل نیوز

میڈیا اکیڈمی چیئرمین کے دورۂ عادل آباد کو کامیاب بنایا جائے ورکنگ جرنلسٹس کے دو روزہ تربیتی پروگرام کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات

 

عادل آباد، 6/ اکتوبر(اردو لیکس) تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین کے. سرینواس ریڈی کے 7 تا 9 اکتوبر عادل آباد ضلع کے دورے کے پیش نظر ضلع مرکز میں منعقد ہونے والے ورکنگ جرنلسٹس کے دو روزہ تربیتی پروگرام کے سلسلہ میں میڈیا نمائندوں نے منگل کے روز ضلع کلکٹر راجرشی شاہ اور ضلع ایس پی اکھل مہاجن سے ملاقات کرتے ہوئے پروگرام کا دعوت نامہ پیش کیا۔

 

اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے کلکٹر اور ایس پی کو میڈیا اکیڈمی چیئرمین کے دورۂ عادل آباد اور تربیتی پروگرام کے انتظامات، پروٹوکول سمیت دیگر امور سے واقف کروایا۔ پروگرام کو کامیاب اور خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے ضروری انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

میڈیا نمائندوں نے ضلع کے تمام ورکنگ جرنلسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔

 

اس موقع پر ضلع تعلقات عامہ کے افسر ای. وشنو وردھن، میڈیا نمائندگان دیویندر، راجیشور اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button