محبوب نگر کی معزز شخصیت جناب محمد عبدالحمید خان کا انتقال

محبوب نگر – 7 / اکتوبر ( پریس نوٹ ) یہ خبر نہایت ہی رنج و غم کیساتھ دی جاتی ہیکہ جناب محمد عبدالحمید خان ولد جناب محمد عبدالعزیز خان مرحوم کا بہ عمر 78 / سال آج 7 / اکتوبر قبل نماز فجر قیام گاہ محلہ رامیا باؤلی محبوب نگر میں انتقال ہو گیا۔
پسماندگان میں جناب محمد یوسف خان عابد ، جناب محمد عارف خان وقف کمپلیکس ،جناب محمد عمران خان اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ مرحوم اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع کے حقیقی بہنوئی کے والد ہوتے ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد محبوب نگر میں مقرر کی گئی ہے جبکہ تدفین اپنی اہلیہ مرحومہ کے سرہانے احاطہء دائرہء سلمان فارسیؓ رامیا باؤلی ہی میں سپرد خاک کئے جائینگے مزید تفصیلات کے لئے حسب ذیل فون نمبرات
*9951197836*
*9030757720*
*7780385611*
پر رابطہ کرسکتے ہیں –



