جرائم و حادثات

آندھراپردیش کی لاج میں کرناٹک کی خاتون کا قتل۔شوہر پولیس حراست میں

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش ضلع انامیامیں ایک لاج کے اندر شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کو بیئر کی بوتل سے حملہ کرکے قتل کرنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 

پولیس سے موصولہ تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت کرناٹک کے ضلع کولار کے علاقے ملا باگا کی رہنے والی خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت پولیس نے نوید پاشا عرف نوین پاشا کے نام سے کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لاج کے کمرے میں کسی بات پر تکرار کے بعد اس نے باتھ روم میں خاتون کا قتل کردیا۔

 

لاج انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے ملزم نوید پاشا کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

 

پولیس نے قتل کے اصل محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات میں تیزی پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button